• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India Plans To Seal Border With Pakistan
بھارت نے پاکستان کے ساتھ اپنی بین الاقوامی سرحد کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ 2018ء تک پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد سیل کر دیں گے۔

بارڈر سیکیورٹی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ بنگلادیش کے ساتھ بھی بھارتی سرحد سیل کر دی جائے گی۔

بھارتی وزیرداخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدیں سیل کرنے سے دہشت گردی اور تارکین وطن کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین