• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کا مظاہرہ

Protest Of Jamaat E Islami Against Hike In K Electric Tariff
کراچی میں بجلی کے مہنگے نرخوں اور اوور بلنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت آج شہر بھر میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک 134 ارب روپے کی ٹیکس چور ہے اب وقت آگیا ہے کہ کے الیکٹرک اور نیپرا کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا،31 مارچ کو کے الیکٹرک کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا دیا جائے گا۔

کراچی میں مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مرکزی مظاہرہ شاہراہ قائدین پر کیا گیا، جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے اور بلنگ کی مد میں کے الیکٹرک نے 62 ارب لوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ڈھائی کروڑ عوام کے لیے مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں ہے، چور اور ڈاکوؤں کو کے الیکٹرک میں نوکریاں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک لوڈ شیڈنگ کے وعدے پورے نہیں کئے گئے، کے الیکٹرک 134 ارب روپے کی ٹیکس چور ہے، اب وقت اگیا ہے کہ کے الیکٹرک اور نیپرا کو اپنا قبلہ درست کرنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کے خلاف 31 مارچ کو شارع فیصل پر دھرنادینے کا اعلان بھی کیا۔
تازہ ترین