• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ نے 5سال میں 55برس کے کام کیے، پرویز الہٰی

Q League 55 Years Worked In 5 Years
مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے 5برسوں میں 55 سال کے کام کئے ہیں، ملتان کو 28 ارب روپے کے جنگلا بس کی جگہ فلاحی منصوبوں کی ضرورت تھی۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ جنگلا بس پر لگائی جانے والی 28 ارب روپے کی رقم سے ملتان کے اسپتال، کالجوں ، اسکولوں اور ریسکیو 1122 کا معیار بہتر بنایا جاسکتا تھا۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا مقصد عوام کا فائدہ نہیں پیسا بنانا ہے،الیکشن قریب آئیں گے تو اتحاد بھی بنیں گے، ہماری جماعت صف اول میں ہوگی۔
تازہ ترین