• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’’ اسمرفز:دی لوسٹ ولیج‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

Smurfs The Lost Village New Highlights
ہالی ووڈ کی2011کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی اسمرفز کے نئے حصے اسمرفز:دی لوسٹ ولیج کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو،مینڈی پیٹنکن،جیک میک بریئر،ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے7اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین