• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنیوالی خواتین کا گروہ دھرلیا گیا

Karachi Thieves Women Were Detained
کراچی کےعلاقے کورنگی اورلانڈھی میں تاجروں کےگھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والی خواتین کا گروہ دھرلیا گیا،گینگ کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں جبکہ خواجہ اجمیرنگری میں مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی سے 6خواتین چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

عوامی کالونی پولیس کے مطابق کورنگی میں آصف خان نامی تاجر کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور چھ خواتین چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار خواتین میں زبیدہ ، ثریا ، حلیمہ ، راشدہ ، ثریا حسین ، آسیہ شامل ہیں،خواتین کورنگی اور لانڈھی کے مختلف بازاروں میں چوریاں کیا کرتی تھی۔

خواتین کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
تازہ ترین