• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل حملے،امریکانےشہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

Us Claimed Responsibility For The Killing Of Citizen In Mosul Attack
امریکی فوجی اتحاد نے موصل کے فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کر لی ہے ۔ اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ موصل پر اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں ۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

موصل کے مغربی حصے کو داعش سے آزاد کرانے کی جنگ میں حالیہ بمباری کے نتیجے میں دو سو شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔

اقوام متحدہ نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
تازہ ترین