• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، حضرت مادھو لال حسین کا عرس اورمیلہ چراغاں

Lahore Hazrat Madhu Lal Hussain Urs And Fastival Illumination
لاہور میں حضرت مادھول لال حسین کے 429 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے زائرین کی آمد جاری ہے۔عرس کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئےہیں۔

مزار کے احاطے میں کسی نے دیے جلائے تو کسی نے موم بتیاں ، ہر طرف چراغاں ہی چراغاں ہوگیا،دعاؤں کے لئے ہاتھ اٹھ گئے،عرس کے موقع پر لاہور میں مقامی علاقے میں تعطیل ہے۔

عقیدت مند عرس میں اپنے اپنے انداز میں شرکت کررہےہیں ۔کوئی گھنگھرو پہن کر آ رہا ہے،تو کوئی ڈھول کی تھاپ پر مست ہے۔خواتین اور مرد بچے اٹھا کر دھمال میں شامل ہیں۔

حضرت مادھولال حسین کا عرس شروع ہوتے ہی عقیدت مند جھوم اٹھے،ان کا کہنا ہے کہ انہیں بزرگوں کی درگاہوں پر آکرسکون ملتا ہے۔
تازہ ترین