• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے تمام بیراجوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

All Barrages In Sindh Became In Severe Water Crisis
دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے بحرانی صورت اختیار کر لی، سکھر،گڈو اورکوٹری بیراجوں میں پانی کی کمی کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہےجس سے کاشتکاروں کی مشکلات بڑھ جائیں گی ۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ چکی ہےجس کے باعث سندھ کے تمام بیراجوں پر پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

2016 میں بارشیں زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول کم ہوا،جس کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے،ارسا نے بھی 40 فیصد پانی کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فصلوں کو بر وقت پانی نہ ملا تو شدید نقصان کا اندیشہ ہے ۔
تازہ ترین