• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2 Blasts In Bangladesh Kills 6 Injures 50
بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 2بم دھماکوں میں 6افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے کمانڈوز نے گزشتہ روز دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا ، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا،اس دوران مجمعے میں دو بم دھماکے ہوئے۔

میڈیا کے مطابق بم دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس عمارت میں محصور 78افراد کو بازیاب کرالیا۔
تازہ ترین