• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں شکست نہیں کھائی، آر او سے ہروایا گیا، زرداری

Not Lost In Punjab Were Defeated Through Ro Election Zardari
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شکست نہیں کھائی آر او الیکشن سے ہروایا گیا۔ الیکشن کا وقت آ گیا ہے۔میرا بیٹا اور بیٹیاں تیار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہور میں سینئر رہنما عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پہنچےجہاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کارکنوں کا جوش گواہی دیتا ہے کہ پیپلز پارٹی مقابلے کے لیے تیار ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں بھی خود میدان میں ہوں اور بلاول بھی۔

تقریب میں آصف زرداری کے مرشد پیر اعجاز بھی شریک ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے کہنے پر کہیں نہیں آتے جاتے۔اونٹ کی طرح میری باگھ مالک کے ہاتھ ہے جہاں چاہے لے جائے۔ بڑے عرصے سے چھٹی پر تھا ، آج یہاں آیا ہوں۔

آصف زرداری مرحوم سینیٹر کاظم خان کی رہاش گاہ پر بھی گئے اور اہل خانہ س تعزیت کا اظہار کیا۔
تازہ ترین