• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل اپنی کرپشن چھپانے کیلئے شور مچا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

Sharjeel Memon Making Noise To Hide His Corruption Marryam Orangzeb
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ شرجیل میمن اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کیلئے شور مچا رہے ہیں، چوہدری نثارکی دیانت اورکردار پر سوال اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں، شرجیل میمن صاحب شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن نہیں چھپا سکتے۔

ان کاکہنا تھا کہ چوہدری نثار پر پاکستانی قوم نے اعتماد کرکے وزیرداخلہ بنایا ہے۔ وہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرجیل میمن جتنا شورمچالیں، احتساب سے نہیں بچ سکتے، انہیں جواب تودینا ہوگا۔
تازہ ترین