• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

58 ٹو بی ختم نہ ہوتی تو صدر دھرنے کے وقت ہی نواز حکومت گرادیتے، شرجیل

Had The 582b Was Not Scrapped President Dismissed Nawaz Government During Sit In Sharjeel Memon
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر 58 ٹو بی ختم نہ ہوتی تو صدر ممنون حسین دھرنے کے وقت ہی نواز شریف کی حکومت گرادیتے۔

یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم آج سی پیک سی پیک کررہے ہیں جبکہ اس کے خالق آصف علی زرداری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ موٹروے موٹروے کا ذکر کرنے والے بتائیں کہ پیلی ٹیکسی ، لیپ ٹاپ اور سستی روٹی اسکیموں کے ذریعے کتنا مال بنایا ہے ؟۔

انہوں نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں نہیں تھے اس کے باجود ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا لیکن کرپشن میں ملوث نواز شریف اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ان میں ہمت نہیں ہے۔

جلسے سے قبل دو سال بعد وطن واپس آنے والے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا جلسہ گاہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور 18 تولے سونے کا تاج اور پگڑی بھی پہنائی گئی۔
تازہ ترین