• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Pakistan Won The Toss Against West Indies And Elected To Field First
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز کا پہلا میچ آج بارباڈوس میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی کی موجودہ عالمی چیمپئن ہے تاہم اسے گزشتہ سال پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے مات دی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر امید ہیں کی وہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز سے قبل 7 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 5 میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میں اسے شکست کا سامنا ہوا ہے۔
تازہ ترین