• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری حدود کی خلاف ورزی، 104 بھارتی ماہی گیر گرفتار

Violation Of Pakistan Territorial Waters 104 Indian Fishermen Arrested
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 104 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے 19 کشتیاں اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

ترجمان میری ٹاہم سیکورٹی نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر 104 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ماہی گیروں کو کیماڑی کی حدود میں واقعے ڈاکس تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے گرفتار ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ان کی کشتی خراب ہونے کے بعد وہ کب پاکستانی حدود میں داخل ہوئے ان کو پتا نہیں چلا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ماہی گیروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہےجبکہ ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق گرینڈ آپریشن کے بعد سمندری نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین