• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کوجیت کیلئے 112رنز کا ہدف

West Indies Gives 112 Runs Target To Pakistan For Win
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کوجیت کے لئے 112رنز کا ہدف دیا ہے،پاکستانی بولرز نے اپنے کپتان کا پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کودرست ثابت کیا اور ویسٹ انڈیز کے کسی بیٹسمین کو بڑا اسکور نہیں بنانے دیا۔

پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئےویسٹ انڈیز کا کوئی بیٹسمین جم کر بیٹنگ نہ کر سکا اورمقررہ20اوورز میں8وکٹ کے نقصان پر111رنزبناسکی ،بریتھویٹ 34رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،ان کے علاوہ والٹن18،پولارڈ14،جیسن ہولڈراورایون لوئس 10،10رنزبنا کر قابل ذکر رہے۔

پاکستان کے تمام ہی بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا تاہم اپناپہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والےشاداب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے4اوورز میں صرف 7رنز دے کر3ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔عماد وسیم،وہاب ریاض ،حسن علی اورسہیل تنویر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین