• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رد الفساد: پنجاب کے مختلف شہروں سے 71 مشتبہ افراد گرفتار

71 Suspects Arrested From Different Cities Of Punjab During Operation Radul Fasad
آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں پنجاب رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 14 افغان شہریوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کی جانب اٹک، ناروال، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا۔

گزشتہ دو روز میں مشترکہ آپریشنز میں 14 افغان شہریوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیا گیا۔
تازہ ترین