گلوکار سجاد علی نے لندن میں دس سال کے طویل عرصہ بعد میوزیکل کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا۔
گلوکار سجاد علی نے سینٹرل لندن کے سٹی سینٹر میں پرفارمنس دی جہاں پر گلوکار ندیم عباس لونے والا بھی موجود تھے۔
بتایا گیاہے کہ گلوکار سجاد علی کی پرفارمنس کے باعث ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور شائقین نے بہترین گلوکاری پر سجاد علی کو بھرپور داد دی۔
میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام وی بی میڈیا کے روح رواں محبوب احمد نے کیا۔