• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور :مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، 5 فرار

Kasur Killed A Robber In The Encounter Escape 5
قصور میں جمشیر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو یونس عرف جونی چند روز قبل پتوکی بخشی خانے سے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

دوبارہ گرفتاری کے بعد یونس کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ جمشیر کے قریب اس کےساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم یونس موقع پر ہلاک ہوگیا ۔ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
تازہ ترین