• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ کی ٹاپ پوزیشن برقرار

Film Beauty And The Beast Maintain Top Position
ایڈونچر اور رومانس سے بھرپور کہانی پر مبنی فلم ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ ‘ نے مزید 9ارب 25کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

بیوٹی اینڈ بیسٹ نے باکس آفس پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ،فلم کی کہانی ایسے شہزادے کے بارے میں ہے جو بوڑھی پری سے بدتمیزی کے بعد سزا کے طور پر بھیڑیے میں تبدیل ہو جاتا ہے ، دوبارہ انسان بننے کے لیے ضروری ہوتاہے کوئی لڑکی شہزادے سے اسی روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے ۔

ہالی وُڈ کی نئی سائنس فکشن ڈراما فلم ’پاور رینجرز‘ نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 3 روز میں 4 ارب 25 کروڑ روپے کمائے اور باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،یہ فلم ایک چھوٹے سے قصبے کے 5 طلباء کی ہے ، جو سپر نیچرل پاورز سے زمین کی حفاظت کرتے ہیں۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’کانگ ، اسکل آئی لینڈ‘ اس ہفتے صرف 1 ارب52 کروڑ روپے کماسکی اور تیسرے نمبر پر رہی ،فلم کی کہانی اس بار بھی ایسے دہشت ناک گوریلے پر بنی ہے جو گھنے اور پراسرار جنگلات میں رہتا ہے ۔
تازہ ترین