• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالا کنڈ ایجنسی : مکان کی چھت گر گئی، 3بچے جاں بحق

Malakand Roof Collapse Three Killed
مالاکنڈ ایجنسی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی، ملبےتلے دب کر3بچے جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی ۔

واقعہ سخا کوٹ میں پیش آیا جہاں 2 دن پہلے ہونے والی بارش کے باعث مکان کی کمزور چھت پانی کا بوجھ برداشت نہ کرپائی اور گر گئی ،ملبے میں دب جانے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے ،جن کی عمریں 4سے 13سال کے درمیان تھیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 4خواتین بھی شامل ہیں،جنہیں طبی امداد کے لئے درگئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے سوات سے آئے ہوئے تھے ۔
تازہ ترین