• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عدالت کے باہر مودی اور یوگی ہیں،انصاف کی امید نہیں‘

Babri Masjid Case
بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کے ہوتے ہوئے عدالت کے باہر انصاف کی امید نہیں،دونوں ہی رام مندر کے حامی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے عدالت کے باہر تنازع طے کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ خود ہی تنازع حل کرسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نےمسجد کے تنازع کو عدالت کے باہر حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پربابری مسجد ایکشن کمیٹی( بی ایم اے سی) نے کہا کہ مودی اور یوگی دونوں ہی رام مندر تحریک کے حمایتی ہیں،معاملہ عدالت کے باہر حل نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین