• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتر پردیش میں غیر قانونی مذبح خانوں کیخلاف کریک ڈائون

Utar Pardesh Crackdown
بھارتی ریاست اترپرد یش میں غیرقانونی مذبح خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن پرتاجروں نے آج سےغیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

اتر پردیش کے متعدد شہروں میں تاجروں کی ہڑتال کے باعث مذبح خانےبند ہیں،لکھنو میں گوشت کی فراہمی میں کمی کے باعث ہوٹل بھی متاثر ہوئے ۔

گوشت فروخت کرنے والے تاجروں نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش پر زور دیا ہے کہ وہ گوشت کی بجائے قوم کیلئے لڑیں ، اسی دوران تاجروں کا ایک گروپ معاملے کو عدالت میں لے جانے کی تیاری بھی کر رہا ہے ۔

کریک ڈاؤن میں اب تک سیکڑوں غیرقانونی مذبخ خانے بند کئے جاچکےہیں ۔
تازہ ترین