• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ ختم نہیں ہوا ، کراچی میں شدید گرمی

Not Ended Month Of March Karachi Experiencing Scorching Hot Whether
سورج کے تیور بدل گئے، مارچ ختم نہیں ہوا کہ شدید گرمی نے مارچ پاسٹ شروع کردیا ۔

کراچی میںآج درجہ حرارت38، لاہور میں 36 ،حیدر آباد میں 40،سکھر میں 44،فیصل آباد اور ملتان میں 38جبکہ اسلام آباد میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں موسم بہار میں ہی گرمی عروج پر پہنچ چکی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تغیرات نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے اختتامی دنوں سے ہی کراچی میں معمول سے زیادہ گرمی شروع ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے 30 سالہ ریکارڈ کے مطابق مارچ میں شہر کا درجہ حرارت 30 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا تھا لیکن ان دنوں پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ کو چھورہا ہے،یعنی مارچ میں ہی درجہ حرارت میں 5ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 2017ءبھی گزشتہ 2سال کی طرح گرم ہی گزرنے کا امکان ہے،آئندہ آنے والے دن مزید گرم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اور 22 جو ن کو سورج کی عمودی شعاعیں خط سرطان پر پڑتی ہیں،اس دوران بھی کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

موسمیاتی تغیرات نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،یہی وجہ ہے کہ موسم سرما مختصر، موسم گرما طویل اور ان کے درمیان آنے والا موسم بہار مختصر ترین ہوتا جارہاہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ موسمیاتی تغیرات پر قابو پانے کے لیےزیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین