• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق نے نوشہرہ میں نجی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Sirajul Haque Places Foundation Of A Private University In Noshera
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے نوشہرہ میں ایک نجی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور نوشہرہ روڈ اضاخیل کے مقام پر 200 کنال پر مشتمل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا قیام خوشحال پاکستان بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

سراج الحق نے یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹیو حاجی محمد اسلم کی تعلیمی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو کام حکومتوں کو کرنا چاہیے تھا وہی کام جماعت اسلامی کے کارکن کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو بو علی سینا، ڈاکٹر عبدالقدیر اور ابو الا علیٰ مودودی کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین