• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک اکاؤنٹ بنانے پر مصری شوہر کا بیوی پر تشدد

Egyptian Husband Tortured Wife On Creating Facebook Account
مصری شوہر نے فیس بک پر اکاؤنٹ بنانے پر بیوی کو بے رحمانہ تشدد کرکے ادھ موا کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے صوبے فیوم میں پولیس کو ایک شادی شدہ خاتون اسما ءسمیر کی گمشدگی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے اس کے گھر سے انتہائی تشویشناک حالت میں بازیاب کرا لیا گیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ فیس بک پر اکاؤنٹ بنانے پر اس کے شوہر مصطفیٰ رافت نے نہ صرف اسے 3روز تک ہاتھ پاؤں باندھ کر کمرے میں قید کیا، ساتھ ہی اس پر لگاتار بہیمانہ تشدد کیا اور کھانے پینے سے بھی محروم رکھا۔

خاتون کے شوہر نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ منع کرنے کے باوجود اس کی بیوی نے فیس بک پر تین الگ الگ خواتین کے جعلی اکاؤنٹس بنائے تاکہ اس کی جاسوسی کر سکے جس پر اسے سبق دینا لازمی بن گیا تھا۔

حقوق نسواں کی علم بردار تنظیموں نے ظالم شوہر کو عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ متعدد وکیلوں نے تشدد کا شکار خاتون کا مقدمہ بلامعاوضہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔
تازہ ترین