• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی دنیا کا تیز ترین سپر سونک جیٹ تیار کرے گی

Us Company To Make Worlds Fastest Super Sonic Jet
ایک امریکی کمپنی اپنی نوعیت کا ایسا جدید سپر سونک جیٹ تیار کررہی ہے جو نہ صرف بیحد تیزرفتارہے بلکہ دلکشی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

بوم سپرسانک XB-1نامی اس طیارے کیلئے 33ملین امریکی ڈالر کے فنڈ حاصل کرلیے ہیں جو اس جیٹ کی تیاری کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

بوم سپر سونک نامی اس کمپنی کے مطابق یہ طیارہ 2300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا جو مقررہ وقت سے نصف وقت میں مسافروں کو انکی منزل تک پہنچا نے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ اس طیارے کی آزمائشی پرواز 2018میں کی جائے گی جبکہ 2020تک اس کی باقاعدہ اْڑان کی توقع کی جارہی ہے۔
تازہ ترین