• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:ینگ ڈاکٹرز اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے میدان میں اُتر آئے

Young Doctors In Lahore Comes To Save Colleague
لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اپنے ساتھی ڈاکٹر کو بچانے کے لیے میدان میں اُتر آئے، کہتے ہیں کہ قصور کی زہرہ بی بی کے کیس میں پی آئی سی کے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ واپس لیا جائے، ورنہ وہ جمعرات 30مارچ کو پی آئی سی میں احتجاج کریں گے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا کہ زہرہ بی بی کیس میں ڈاکٹرارشد پر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی سراسر غلط ہے، ڈاکٹر ارشد نے نہ صرف مریضہ کی دیکھ بھال کی، بلکہ اسے دوسرے اسپتال بھی بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعداد کم ہے، محکمہ صحت ڈاکٹر ارشد کے خلاف کارروائی روکے، ورنہ جمعرات کو احتجاج کیا جائےگا۔
تازہ ترین