• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں میٹرک امتحانات،دوسرے روز بھی نقل جاری

Matriculation Examinations In Sindh
سندھ کے اسکولوں میں میٹرک کے امتحانات کے دوسرے روز بھی کئی مراکز میں نقل کی شکایات موصول ہوئی ہیں ،کندھ کوٹ،شکار پور اور لاڑکانہ کے بعض مراکز میں کھلے عام نقل کی جارہی ہے ۔

لاڑکانہ بورڈ کے زیر اہتمام دسویں جماعت اردو کا پرچہ لیا جارہا ہے ،شکارپور کے گورنمٹ بوائز ہائی اسکول 1میں اردو کا پرچہ شروع ہونےسے قبل ہی امتحانی مرکز سے باہر آگیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول 2 میں بھی نقل کی مددسے پرچے حل کیے جاتے رہے ۔

کندھ کوٹ کے ہائر سکینڈری اسکول تنگوانی میں بھی نقل کی مدد سے پرچہ حل کیے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

لاڑکانہ کے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں بھی اردو کا پرچہ نقل کی مدد سے حل کیا جاتا رہا ،میر پور خاص ، حیدر آباد اور سکھر میں آج دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ ہے۔
تازہ ترین