• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صلاح الدین محسود کی بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری

Prime Minister Nawaz Sharif Approves New Ig Name For Kpk
⁠وزیراعظم نوازشریف نے صلاح الدین محسود کی بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی،پولیس گروپ کے صلاح الدین محسود کو حال ہی میں گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔

اعلیٰ سطح ذرائع کےمطابق صلاح الدین محسود خیبرپختونخوا پولیس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہیں۔

ناصر خان درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا کا عہدہ خالی تھا اور پختون خوا پولیس کے اے آئی جی علی شاہ کو آئی جی پولیس کاایڈیشنل چارج دیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اب صلاح الدین محسود کی بطور آئی جی خیبرپختون خوا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جاری کرے گا۔
تازہ ترین