• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:مختلف کارروائیاں، اسمگلراور قاتل سمیت 17 ملزمان گرفتار

Karachi Police Arrested 17 Including Smugglers And Murderer In Operations
کرچی کےعلاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے۔ بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دیگر کارروائیوں میں قاتل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مواچھ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے بس کے نچلے حصے میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 5 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برامد کرکے ڈرائیوراور کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے ملزمان اور بس کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے۔

دوسری جانب چاکیواڑہ سے لیاری گینگ وار فیصل پٹھان گروپ کے کارندے ولید کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم2 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کیا ، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

تالا توڑ گروپ کے2 ملزمان جن کی شناخت سلطان اورنذیر کے نام سے ہوئی، ان کو شیرشاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تالا توڑ گروپ کے کارندوں سے تالا توڑنے کے آلات تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

ملزمان رات کے وقت دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرتے تھے اور ان کیخلاف فارن ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ شیر شاہ سے ہی اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک افغان باشندے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر ڈیفنس میں پولیس کی کارروائی میں2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری کی کار برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت راکی اور سرفراز کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کارلفٹنگ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

مبینہ ٹاؤن، سولجر بازار، جوہر آباد اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے بھی6 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین