• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: بس اور پک اپ میں ٹکر، 13 افراد ہلاک

Us Bus Collided 13 Killed
امریکی ریاست ٹیکساس میں چرچ کی بس اور پک اپ میں ٹکرسے 13 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے ۔

حکام کے مطابق ٹیکساس ہائی وے پر پک اپ ٹرک اور چرچ کی بس میں ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔بس میں ڈرائیور سمیت 14 افراد سوار تھے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین