• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کابھارت کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Pakistan Cricket Board Announced Will Be Court Against India
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوٹوک اعلان کردیا کہ بھارت نے ہمارا بڑا نقصان کیا ہے، اب بات کرکٹ کے میدان میں نہیں، عدالت میں ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے، پہلے بھارتی بورڈ کو نوٹس دیں گے، پھر آئی سی سی کی تنازع نمٹانے والی کمیٹی جائیں گے، بات نہ بنی تو عدالت سے رجوع کریں گے، اب کوئی آپشن نہیں، اس کہ قانونی کیس لے کر انڈین بورڈ کے خلاف آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی آپشن نہیں سوائے اس کہ قانونی کیس بناکر بھارتی بورڈ کے خلاف آگے بڑھیں، ہمارا کیس مضبوط ہے، ہمیں ملین ڈالرز کانقصان ہوچکا ہے، بگ تھری کے موقع پر طے کردہ 8میں سے 3سیریز ضائع ہوچکی ہیں۔

شہریار خان نے کہا کہ مجھے بورڈ نے مینڈیٹ دیا ہے کہ آئی سی سی میں جاکر بگ تھری کے خلاف جائیں، ہماری بائیو مکینیکل لیب کو جون جولائی میں آئی سی سی کی ایکریڈیشن مل جائے گی، پی ایس ایل فائنل کے موقع پر آئے ہوئے مختلف ملکوں کے سیکورٹی ایڈوائزرز اپنے بورڈز کو رپورٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون پاکستان میں چار میچز کھیلے گی، اس کے پاکستان آنے سے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے مزید کھلیں گے، پاکستان کپ صرف ایک شہر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کپ روٹیشن پالیسی کے تحت ہر صوبے میں باری باری ہوگا ۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ آج کرکٹ بورڈ کو اعتماد میں لیا کہ اگلی ٹرم کے لیے میں بورڈ میں کسی عہدے پر نہیں آؤں گا، ذاتی فیصلہ ہے، موجودہ مدت مکمل کرنےکے بعد کرکٹ بورڈ سے وابستہ نہیں رہوں گا، پی سی بی پیٹرن کو بتادیا ہے کہ استعفیٰ دینے کو تیار ہوں،یقین ہے کہ ابھی بھارت ہم سے نہیں کھیلنا چاہے گا، ضروری نہیں کہ سیاسی حالات کی وجہ سے کرکٹ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی رویے سے لگتا ہے کہ وہ ہم سےکھیلنے کو بالکل تیار نہیں، ان کے نہ کھیلنے سے ہمارا نقصان ہو رہا ہے، ہمارے پاس ان پر کیس کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، مقدمے سے بھارت پر دباؤ آئے گا اور ہمیں اس کا معاوضہ ملے۔

عرفان نے اعتراف کرلیا اس کے خلاف فوری ڈسپلنری ایکشن لے لیا، دیگر کھلاڑیوں نے الزام کاانکار کیا ہے، وہ معاملہ ٹریبونل میں ہے، کھلاڑیوں کو کوئی دھمکی دیتا ہے تو وہ بورڈ کے سیکیورٹی آفیسر کو رپورٹ کریں، اعتراف کرلینے کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی ایکشن لے گی، د یگر کے خلاف معاملہ ٹریبونل میں چلے گا۔
تازہ ترین