• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
14 People Killed In A Suicide Attack In Iraq
عراق کے دارالحکومت بغداد میںہونے والے خودکش حملے میں 14افرادہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہوئے ہیں، حملے کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغداد کے داخلی راستے میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا لیا،دھماکے میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ۔

دھماکے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی کے ذمہ دار اداروں نے گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

داعش کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مذکورہ دھماکے میں کئی ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین