• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میٹرک امتحانات:انتظامیہ نقل مافیا کے سامنے بے بس

Sindh Matriculation Examsadministration Tired Of Copying Mafia
سندھ بھر میں جہاں نویں جماعت اور میٹرک کےامتحانات جاری ہیں، وہیں بوٹی مافیا بھی سرگرم ہے،آج بھی کئی امتحانی مراکز میں طالب علم کھلے عام نقل کرتے رہے اور انتظامیہ نقل مافیا کے سامنے بےبس نظر آئی۔

کندھ کوٹ میں لاڑکانہ بورڈ کے تحت نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سے باہر آگیا،جیکب آباد میں گورنمنٹ بوائز حمیدیہ ہائی اسکول کے باہر سے نقل کرانے کے الزام میں 3افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

جیکب آباد میں ویجیلنس ٹیم نےمختلف اسکولوں میں چھاپے مارکر10طلبا پر کاپی کیس کردیا،جیکب آباد کے ٹھل بوائز ہائی اسکول میں بھی نقل کی شکایات موصول ہوئیں۔

نوشہروفیروز میں سکھر بورڈ کے زیراہتمام نویں جماعت کاکیمسٹری کا پرچہ لیا جارہا ہے، جہاں مورو ہائی اسکول میں امتحانی پرچہ موبائل فون کے ذریعے کمرہ امتحان سے باہر آگیا۔
تازہ ترین