• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سن 2013 میں نواز شریف کو جتوایا گیا، پی ٹی آئی کا الزام

2013 Elections Was To Ensure Nawaz Sharif To Win Pti
تحریک انصاف دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے نئے الزامات کے ساتھ سامنے آ گئی ہے۔نعیم الحق نے الزام لگایا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں نواز شریف کو جتوانے کے لیے اسکیم جنرل کیانی، امریکا اور سعودی عرب نے تیار کی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں ثبوت دینے کی ضرورت نہیں، قوم سب جانتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں بھی سب پہلے سے ہی معلوم تھا۔

نعیم الحق نے یہ بھی کہا کہ جنرل کیانی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس بات کی تردید کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آئی تو پچھلے الیکشن کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے گی۔
تازہ ترین