• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کا علاج ممکن، سالانہ ڈھائی لاکھ ڈالرز خرچ ہوں گے

Possible Treatment For Cancer Half A Million Dollars Annually To Be Spended
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کینسر کے علاج کیلئے مارکیٹ میں آنے والی نئی دوائوں سے مریض کی زندگی کے امکانات بڑھ رہے ہیں لیکن ان دوائوں کے درمیان پائے جانے والے مقابلے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں کمی نہیں آ رہی اور مریض کیلئے ان کا سالانہ خرچہ تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالرز کے قریب ہے۔

کینسر کے علاج کیلئے برسٹل مائرز اسکئب کمپنی، مرک اینڈ کمپنی اور روش ہولڈنگ اے جی کے درمیان مقابلے کی وجہ سے ہی کینسر کا علاج سامنے ا ٓ رہا ہے اور 2005 سے 2015 کے درمیان کینسر کے علاج کیلئے کئی دوائیں سامنے آ چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2022 تک کینسر کے علاج کیلئے عالمی سطح پر دوائوں  کی مارکیٹ 8 اعشاریہ 75ارب ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔ 2015 میں اس کاروبار کی حد 9 اعشاریہ 16ارب ڈالرز تھی۔
تازہ ترین