• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Unique Wrestler Under Taker
میں نے جب سے ریسلنگ دیکھنا شروع کی تب سے انڈرٹیکر کو دیکھ رہا ہوں ، چنا نچہ یہ کہنا غلط نہ ہوگاکہ یہ میرا بچپن سے ہیرو ہے۔

ریسلنگ کی دنیا میں کئی نامور پہلوان آئے اور گئے مگر گزشتہ روز مشہورِ زمانہ ریسلر انڈر ٹیکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔وہ 24 مارچ 1965 کو پیدا ہوا اُس کا اصلی نام مارک ولیم کیلاوےہے۔

ریسلنگ میں ڈر اور خوف کا راج اینڈر ٹیکر سے تھا، اُس کے آنے کا انداز ہی اپنے حریف پر نفسیاتی دبائو ڈال دیتا تھا۔

اپنے کیرئیرکا آغاز اس نے 1984 میں کیا۔’ریسل مینیا‘ میں اس نے 23 میچز جیتے۔اپنے حریف کے ہار جانے پر اس نے کئی دفعہ تابوت میں بند کر کے آگ بھی لگائی۔

اکثر میچز میں انڈر ٹیکر اپنے گلے پر نام ’سارہ‘ لکھا ہوتا تھا جو اِن کی بیوی کا نام تھا۔ اِن کی تین بیویاں تھیں، پہلی کا نام جوڈی لین، دوسرا کا سارہ فرینک اور تیسری مشل میک کول تھا۔ انڈر ٹیکر کا قد چھ فٹ دس انچ ہے۔ان کی ٹرینگ ڈون جارڈن نے کی۔

ان کے خطرناک میچز میں ایک میچ ’ہیل ان دا سیل ‘ہوا کرتا تھا۔ وہ متعدد بار ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن بھی رہے۔

ہر ریسلر کا کوئی نہ کوئی آخری دائو ضرور ہو تا ہے ، انڈر ٹیکر کا آخری دائو بھی ایسا ہی ہو ا کرتا تھا کہ شاید ہی کو ئی دوبارہ اس دائو کہ بعد اُٹھ سکا ہو۔

اُن کے بہترین دوستوں میں ہٹ مین ہارٹ ہیں جنہوں نے ان کی ریٹارمنٹ پر ان کے فنی کرئیر کو سراہا۔

اس اتوار کو ہونے والی ریسل مینیا33 میں انہوں نے اپنی آخری فائٹ رومن رائنس کے ساتھ کی، جو اُن کا 25واں ریسل مینیا میچ تھا۔ بد قسمتی سے انڈرٹیکر یہ فائٹ ہار گئے۔

فائٹ ہار نے کے بعد وہیں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 52 سالہ انڈر ٹیکر اپنا کوٹ، ہیٹ اور پنچنگ گلوز رنگ کے بیچ میں رکھ کر چلے گئے۔

ان جیسا ریسلر شاید ہی کوئی رنگ میں اب آسکے ۔

سوشل میڈیا کی بات کریں توکسی نے شرارتاً شاہد آفریدی کی طرف سے بیا ن جا ری کیا کہ ’’ میں انڈر ٹیکر کو مشورہ دونگا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیں۔‘‘
تازہ ترین