• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا اور ارجن کپور کی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘کاٹیزرجاری

Teaser Of Half Girlfriend Released
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اوراداکار ارجن کپور پہلی باراپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے،جی ہاں، بالی ووڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم '’’ہاف گرل فرینڈ‘‘کا نیا ٹیزرجاری کردیا گیا ہے۔

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’’ہاف گرل فرینڈ‘‘بھارتی مصنف کے ناول’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ پر مبنی ہے جس کیلئے شردھا اور ارجن کپور نے باسکٹ بال کے پروفیشنل کھلاڑیوں سے ٹریننگ بھی لی ہے جبکہ یہ پہلی بھارتی فلم ہے جو نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیش کی جا رہی ہے۔

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم '’’ہاف گرل فرینڈ‘‘میں شردھا کپور اور ارجن کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم رواں سال 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین