• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو حکومتی پالیسیوں پر نہیں چھوڑ سکتے، بلاول بھٹو

We Cannot Leave Public At The Mercy Of Government Policies Bilawal Bhutto
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور پہنچتے ہی جیالوں کو احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا ہےکہ عوام کو حکومتی پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عام انتخابات میں جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے،عوامی مسائل کے حل کے لیے کارکن سڑکوں پر آنے اور احتجاج کی تیاری کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم پاناما کیس کے فیصلے کاشدت سے انتظار کر رہی ہے۔
تازہ ترین