• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Demand Of Cement Reaches Upto 10 Per Cent
ترقیاتی منصوبوں کے سبب ملک میں سیمنٹ کی طلب 10فیصد بڑھ گئی، مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے سیمنٹ کارخانوں کو اوور ٹائم چلانا پڑا، مارچ میں سیمنٹ کارخانے اپنی پیدواری صلاحیت کے 101 فیصد تک چلائے گئے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق مارچ میں سیمنٹ کی 40 لاکھ ٹن ترسیل کی گئی، جو گزشتہ برس کے مارچ کے مقابلے میں 23 فیصد زائد ہے۔

سیمنٹ کی کھپت رواں مالی سال کے ابتدائی 9مہینوں میں 3کروڑ 3لاکھ ٹن رہی، سیمنٹ کی ترسیل میں اضافہ مقامی کھپت کے سبب رہی۔

نو مہینوں میں سیمنٹ کی کھپت میں تقریباً 11 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس دوران سیمنٹ کی برآمدات میں تقریباً 15 فیصد کمی ہوئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق طلب کو پورا کرنے کے لیے سیمنٹ کارخانوں کو اوور ٹائم چلانا پڑا جس سے سیمنٹ کارخانوں کی پیداواری صلاحیت 101 فیصد تک استعمال میں آئی۔
تازہ ترین