پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 86 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن گلبرگ، تاج آباد، سفید ڈھیری، پشتخرہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا ہے ۔
آپریشن کے دوران 86 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس میں 39 مشتبہ افراد بھی شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق 47 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیاگیا ہے۔
زیر حراست ملزمان سے 13 پستول، درجنوں کارتوس اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سینکڑوں گھروں کی تلاشی لی گئی۔