• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارا کرافٹ کے کردار سے قبل منشیات ٹیسٹ کرانا پڑا تھا، انجلینا جولی

Angelina Jolie Had Gone Through Drug Test Before Doing The Lara Croft Role
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ فلم لارا کرافٹ میں کام سے قبل انہیں منشیات کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2001 میں ریلیز ہونیوالی فلم لارا کرافٹ میں کام سے قبل انہیں منشیات کے ٹیسٹ کی آزمائش سے گزرنا پڑا تھا،اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت ان کے بارے میں یہ افواہیں تھیں کہ وہ منشیات کا استعمال کرتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار نے جب ان سے کردار کے متعلق بات کی تو ساتھ میں ان سے یہ ٹیسٹ کرانے کا تقاضا کیا تھا اور کہا تھا کہ منشیات کے ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد ہی ان کے حتمی انتخاب کا فیصلہ ہو گا کیونکہ انہیں اس کردار کے لئے ایسی اداکارہ کا انتخاب کرنا ہے جو منشیات کا استعمال نہ کرتی ہو۔

ان کا یہ ٹیسٹ کلئیر ہوا تب انہیں یہ کردار ادا کرنے کا موقع ملا،یہ فلم نہ صرف ان کی وجہ شہرت بنی بلکہ فلم پر انہیں کئی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،انہیں فخر ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بنیں۔
تازہ ترین