• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا صد سالہ یوم تاسیس پر عالمی اجتماع آج شروع

Jui F Congregation For The 100th Foundation Day Begins Today
جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس پر تین روزہ عالمی اجتماع آج نوشہرہ میں شروع ہو رہا ہے ۔ اجتماع میں شرکت کے لئے امام کعبہ الشیخ صالح بن ابراہیم آل طالب اور سعودی وفد سمیت بیرون ملک سے وفود پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔اندرون ملک سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

جمعہ کو ہونے والی جمعیت علماء اسلام ف کی صد سالہ تقریبات کی تیاریاں مکمل ہیں، نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں خیموں کا شہر بسادیا گیا، عالمی اجتماع میں دنیا کے باون ملکوں کے وفود شرکت کریں گے،اندرون اور بیرون ملک سے پچاس ہزارافراد اجتماع گاہ پہنچ گئے۔

اجتماع میں شرکت کے لیے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب سعودی وفد کے ہمراہ پشاور پہنچے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امام کعبہ اجتماع میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔

امام کعبہ امت مسلمہ کا مرکز ہیں اور وہ امن کا پیغام لیکر آئے ہیں۔ امام کعبہ کل نوشہرہ میں نماز جمعہ پڑھائیں گے جس کے بعد وہ جمعیت کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔

عالمی اجتماع کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈرون کیمروں سے پورے اجتماع کی نگرانی کی جائے گی جبکہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ ہزاروں رضاکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
تازہ ترین