• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ کرکٹریونس خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Younis Khan Press Conference
ٹیسٹ کرکٹریونس خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے اگلی سیریز کے بعد ریٹائرہوجاؤں گا۔

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب فیصلہ کرنا ہوتا ہے،ہمیشہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی، میری دعا ہے کہ پاکستان ہمیشہ پھلے پھولے،اب بہتر ہے کہ اس فیلڈ کو چھوڑ دوں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں، آپ کے ساتھ ہی رہوں گا،مجھ سے کچھ غلطیاں ہوئیں تو انہیں درگزر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی، دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجاؤں گا۔میرے اس فیصلے کا احترام کیاجائے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ میری کوشش رہی ہے پاکستان کا اچھا سفیر بن کر کھیل سکوں اور اسپورٹس میں پاکستان کو آگے لے کر جاؤں۔دعا ہے میری اچھی پرفارمنس سے پاکستان جیتے ۔

اانہوں نے بتایا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز کے بعد سے میرے دوست روک رہے تھے۔دوستوں نے حوصلہ افزائی کی کہ 10 ہزار رنز مکمل کروں مگر عمر کے اس حصے میں ہوں کہ مزید چار پانچ سال نہیں کھیل سکتا۔

یونس خان نے کپتان سرفرازاحمد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹر کے لیے موقع ہے کہ وہ پاکستان کی کرکٹ کو آگے لے جائے۔

چیرمین پی سی بی شہریار خان نے یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کا خلا پُر کرنا آسان نہیں ہو گا، دونوں کرکٹرز کے لیے مثالی اعزازی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، دونوںکا کرئیر قابل تعریف ہے جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یونس خان مجھے دو روز پہلے ملنے آئے تھے،میں نے انہیں کہا تھا کہ وہ جب تک چاہیں کھیلیں۔
تازہ ترین