• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت میں ایگزیکٹ پرجعلی ڈگری بیچنے کا جرم ثابت

Us Court Convicted Axact Of Selling Fake Degrees
امریکی عدالت نے جعلی ڈگری بیچنےکےالزام میںایگزیکٹ کےایگزیکٹوعمیرحامدکومجرم قرار دیدیاہے،امریکامیں گرفتارایگزیکٹ کےملازم نےاعتراف جرم کرلیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایگزیکٹ کےایگزیکٹو عمیر حامد کو اس جرم میں20سال تک سزا ہو سکتی ہے۔

اس جرم میں ممکنہ سزا امریکی کانگریس نے 20سال تک متعین کی ہے تاہم سماعت سننے والا جج کیس کی نوعیت اور اس کی سنگینی کی بنیاد پر سزا مقرر کر سکتا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ڈسٹرکٹ جج رونی ابرام21جولائی کو سزا سنائیں گے۔

عمیر حامد کیخلاف ایک بین الاقوامی "ڈپلومہ مل"ا سکیم کے سلسلے میں صارفین سے فراڈ،دھوکہ دہی،اور ان کی سازشوں میں شریک دیگر سازشیوں کی ویب سائٹس ،مبینہ کالجز اور ہائی اسکولوں میں داخلے کیلئے ان کو پھانسنے ،ٹیلی فون پر صارفین کو جھوٹی اور جعلی نمائندگی ظاہر کرنے اور صارفین سے براہ راست فیس کی وصولی پر جعلی ڈپلومے جاری کرنے سمیت دیگر مجرمانہ شکایات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

قائم مقام امریکی اٹارنی جون ایچ کم کا کہنا ہے کہ عمیر حامد کی جانب سے کی گئی یہ کارروئیاں پاکستان سے کی گئیں اور ہائی اسکولوں اور کالجوں کا کوئی اندراج نہیں ملا جبکہ امریکی صارفین سے اینٹھی جانے والی رقوم کا بھی کوئی اندراج اور اس کا ریکارڈ موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جن لوگوں نے فضول سے ڈپلومہ کےلئے اپنے پیسے لگائے اورگنوادیئے ان کو ایک تلخ تجربہ ہوگیا ہے،قائم مقام اٹارنی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم امریکن ایف بی آئی اور پوسٹل سروس میں موجود اپنے شراکت داروںکے ساتھ مل کر امریکی سارفین کی حفاظت کا کام جا ری رکھیں گے،جون ایچ کم نے امریکی وفاقی بیورو برائے تحقیقات اور امریکی پوسٹل انسپکشن سروس کے تفتیشی کام کی تعریف کی ۔

ایگزیکٹ میں عمیر حامد کا کردار بحیثیت بین الاقوامی تعلقات کے اسسٹنٹ نائب صدرکے طور پر تھا جس کا کام صارفین کو اپنے جعلی اسکولوں اورکالجوں کے بارے میں جھوٹی یقین دہانیاں کراناتھا اور ان کی موجودگی کی تصدیق کرتا تھا،جبکہ یہ یقین دہانی بھی کرانااس کا کام ہوتا تھاکہ یہ اسکول اور کالجز دیگر تعلیمی تنظیموںسے منظور شدہ ہیں اورامریکا میں بھی اس کی اسناد درست تسلیم کی جاتی ہیں۔
تازہ ترین