• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا

Quetta Security Forces Foiled A Terrorist Plan To Attack
سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔پاک افغان سرحدی علاقےمیں 80 کلو بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی ،2 دہشت گرد گرفتار،گاڑی کو قندھارمیں تیار کر کے پاکستان لایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے تحت آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں آپریشن کر کے بڑےپیمانےکی دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا۔سیکورٹی فورسزنےخفیہ معلومات کی بنیادپر چمن اورپاک افغان سرحدی علاقےمیں آپریشن کیااور دہشتگردی میں استعمال ہونیوالا80کلوگرام بارودی مواد تحویل میں لے لیا ،بارودی موادگاڑی میں چھپایا گیا تھا۔

دہشتگردوں کاگاڑی میں بارودی موادرکھ کرتخریب کاری کامنصوبہ تھا،آپریشن کےدوران2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتاہے کہ گاڑی کو افغان شہرقندھارمیں تیار کیا گیا،خفیہ اطلاع کے مطابق گاڑی افغانستان سے پاکستان لائی گئی تھی ۔
تازہ ترین