• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول کی برآمد میں نمایاں کمی ہوئی، برآمد کنندگان

The Significant Reduction In Rice Exports Exporters
پاکستانی چاول کے برآمد کنندگان نے کہا ہےکہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے چاول کی برآمد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ حکومت برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

مائی کراچی نمائش میں پاکستان کے چاول کے برآمدکنندگان نے بھی اسٹالز لگائے ہیں ، برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ نمائش میں عوام کی جانب سے برآمد چاول پر دلچسپی دیکھی گئی ہے ۔

برآمدکنندگان کے مطابق چاول کی پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے مناسب قیمت نہیں مل رہی ۔ جس کی وجہ سے چاول کی برآمد ایک ارب ڈالر سے کم ہوکر 55 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے ۔ حکومت کو چاول کی برآمد بڑھنے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
تازہ ترین