• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف وینزویلا میں ہنگامے

Violence In Venezuela Against The Supreme Court Decision
وینزویلا کی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔ مظاہرین نے اعلیٰ عدالت کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی ۔ عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں پارلیمنٹ اختیارات خود سنبھالنے کا کہا تھا ۔

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں ہونے و الے ہنگاموں میں مظاہرین نے سپریم کورٹ عمارت کے میں واقع دفاتر میں توڑ پھوڑ کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں فوری طور پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔

وینزویلا کی اعلیٰ ترین عدالت نے انتیس مارچ کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور دیے گئے فیصلوں کا احترام بھی نہیں کیا جا رہا لہٰذا اس صورت حال میں پارلیمانی اختیارات عدالت کو منتقل کر دیے جائیں ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپوزیشن جماعتوں نے صدر نکولس مادُورو کی آمریت کی جانب ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اور اس عدالتی فیصلے کو ایک ’بغاوت‘ قرار دیا ہے۔
تازہ ترین