| |
Home Page
بدھ 24 ربیع الاوّل 1439ھ 13 دسمبر2017ء
April 09, 2017 | 05:26 pm

جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے دن ختم ہو چکے، بلاول بھٹو

South Punjabs Difficult Days Are Over Bilawal Bhutto

South Punjabs Difficult Days Are Over Bilawal Bhutto
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے دن ختم ہو چکے، لوگ ترقی کی روشن صبح، خوشحالی اور مساوی مواقع کے لیے تیار ہو جائیں، یہ جان کر افسوس ہوا کہ جنوبی پنجاب کی شرح خواندگی صرف بارہ فیصد ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی جنوبی پنجاب کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس غربت کے مارے عوام کے لیے بہترین منصوبے ہیں، آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو تخت رائیونڈ سے آزادی مل جائے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہارون آباد میں ان کے کارکن کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، نون لیگ کی حکومت پی پی کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے تیار نہیں، شفاف تحقیقات کا اعلان کرنے والی پنجاب حکومت خود ہی اس جرم میں ملوث ہے۔