• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے، انضمام الحق

We Will Give Chance To Young Cricketers Inzemam
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہےکہ ٹیم میں نوجوانوں کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سیریز میں 7 سے8 نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا آسان نہیں تھا، یونس اور مصباح الحق کا خلا جلد پرنہیں کیا جاسکے گا، ہمیں پاکستان ٹیم کے لیے آل راؤنڈرز کی تلاش ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کرنے کی صلاحیت ہے، ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا،آج ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری دس اوورز میں تیز رن بنانے والے کی کمی ہے، سرفراز کپتان ہے، اس کو کامران کی موجودگی کا دباؤنہیں لینا چاہیے، یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا ہے۔
تازہ ترین